مسلم لیگ (ن) نے بھی الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی
الطاف حسین کا سکیورٹی کے ضامن اداروں کیخلاف بیان تضحیک آمیز ہے ،غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
منگل 5 مئی 2015 20:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں میں جمع کرادی۔
(جاری ہے)
قرارداد میں وفاقی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے جمع کروائی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کا قومی اداروں بالخصوص پاکستان کے ضامن سکیورٹی اداروں کے خلاف بیان تضحیک آمیز ہے جس سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بھی مذمتی قراردادیں جمع کرا چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.