گورنر خیبرپختونخوا نے مہمندماربل سٹی کو مکمل طور پر فعال بنا نے کاحکم دیدیا
مقامی وسائل سے استفادہ پرمبنی منصوبہ علاقہ کی تعمیروترقی ، روزگار کی فراہمی،معاشی استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے، تکمیل میں تاخیربرداشت نہیں کی جائیگی، سردارمہتاب احمدخان
منگل 5 مئی 2015 21:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے مہمندماربل سٹی کو مکمل طور پر فعال بنانے میں سست روی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اس کی باؤنڈری وال کی تکمیل سمیت باقی ماندہ تمام کام جلدازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی وسائل سے استفادہ پرمبنی یہ منصوبہ علاقہ کی تعمیروترقی ، روزگار کی فراہمی اور معاشی استحکام کیلئے بہت اہمیت رکھتاہے جس کی تکمیل میں تاخیربرداشت نہیں کی جائیگی۔
وہ منگل کے روز مہمندایجنسی کے دورہ کے موقع پرمہمندماربل سٹی پہنچ گئے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمد اسلم کمبوہ بھی گورنرکے ہمراہ تھے جبکہ فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ایف ڈی اے کی جانب سے مہمندماربل سٹی کے حوالے سے ایک بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
گورنرکو بتایاگیاکہ منصوبے پر 82 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اوریہ آئندہ مالی سال سے آپریشنل ہوجائیگا۔
مختلف نکات کاحوالہ دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ماربل سٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر چاردیواری کو تعمیرکیاجائے جبکہ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو باقی ماندہ کام کے رفتارکو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ گورنرنے ملک بھر اور بیرون ملک موجود پاکستانی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور فاٹا میں سرمایہ کاری کریں اور انڈسٹری، منرلز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف حکومت اورسیکورٹی ادارے انہیں تحفظ فراہم کریں گے بلکہ مقامی قبائلی عوام بھی ان کی پشت پر ہوں گے اور حکومت جوسہولتیں اورمراعات مقامی سرمایہ کاروں کو فراہم کرے گی وہی سہولیات اور مراعات ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ فاٹا کی ترقی میں موثرکردار ادا کرے گا۔ گورنرنے کہاکہ فاٹا کے عوام کو اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کیلئے مہمند ماربل سٹی کو توسیع دی جائے اور ان کی مارکیٹ تک رسائی ممکن بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
بادامی باغ میں ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 13افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
وزیر تعلیم پنجاب نے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لانے کا اعلان کر دیا
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.