دشمنان اسلام نے حوثی باغیوں کی جارحیت کو شیعہ سنی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی سازش کی ، مسلمانوں کے عالمی اتحاد سے مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کی میڈیا سے گفتگو
منگل 5 مئی 2015 22:10
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام نے حوثی باغیوں کی جارحیت کو شیعہ سنی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی سازش کی ، سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی باغیوں کے حملہ سے ثابت ہو گیا کہ یمن میں بغاوت کا خطرہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کو ہے، مسلمانوں کے عالمی اتحاد سے مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا،بھارت مسلسل جماعۃ الدعوۃ کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ ہم اسلام کی دعوت اور انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
وہ منگل کو جامع مسجد قباء آئی ایٹ میں عرب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔،حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے بہت گہرے اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہیں‘ ان میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی جماعۃ الدعوۃ نے دوسری جماعتوں سے مل کر عوامی سطح پر تحفظ حرمین شریفین کی مہم چلائی ، سعودی عرب کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے یمن کی سرزمین کو استعمال کیاجارہا ہے اس لیے آپس کی لڑائیاں ختم کر کے تحفظ حرمین شریفین کے لیے کھڑے ہو جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ نے فتنہ تکفیر کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت کی اسی طرح یمن میں حوثی قبائلیوں کی بغاوت کے خلاف آپریشن عاصفۃ الحزم کی بھی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا عالمی اتحاد بنانا چاہیے تاکہ غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے مسلمان اپنے قدموں میں کھرے ہو کر ہی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صلیبی و یہودی سرزمین حرمین شریفین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.