موسم کی شدت میں اضافے کے بعد شارٹ فال بڑھ کر 5ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا
بدھ 6 مئی 2015 12:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) موسم کی شدت میں اضافے کے بعد شارٹ فال بڑھ کر 5ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا ،سسٹم پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے ،مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا جسکے باعث آنے والے دنوں میں احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق موسم کی شدت بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور طلب بڑھ کر ساڑھے15 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اسکے مقابلے میں پیداوار 10 ہزار 600 میگاواٹ پر بر قرار ہے ۔مختلف شہری علاقوں میں 9سے 11جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم گرم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ بڑھنے کے باعث پن بجلی کی پیداوار نہیں بڑھائی جا رہی اور پن بجلی ذرائع اپنی استعداد سے نصف بجلی پیدا کر پا رہے ہیں جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہو پا رہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.