ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ریاض پیرزادہ
قائداعظم شمسی توانائی کے پہلے مرحلے کا افتتاح اس بحران کو ختم کرنے کا طرف بڑا قدم ہے،توانائی بحران کو ختم کرنے کی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم
بدھ 6 مئی 2015 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) بہاولپور میں قائداعظم پارک میں پہلے 100میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح حکومت کی توانائی بحران ختم کرنے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ جس سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار بین الاصوبائی رابطے کے وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ ، پاکستان اقتصادی واچ کے سربراہ ڈاکٹرمرتضیٰ مغل، ماہر اقتصادیات مرزا اختیار بیگ اور کوئلہ سے پیدا کی جانے والی بجلی کے اُمور کے ماہر خورشید جمالی نے ریڈیوپاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ آفیئر چینل کے پروگرام ”نقطہٴ نظر“ میں کیا۔
میاں ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قائداعظم شمسی توانائی کے پہلے مرحلے کا افتتاح اس بحران کو ختم کرنے کا طرف بڑا قدم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوششوں سے اس منصوبے کی جلد تکمیل ہوئی۔ جس کو چینی اہلکاروں کی طرف سے بھی سراہا گیا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پہلے شمسی توانائی منصوبہ کا افتتاح موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں بہتری آئے گی۔
حکومتی اقدامات کے نتیجے میں دوہزار میگا واٹ بجلی آئندہ سال نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ چین توانائی کے شعبے میں پاکستان سے بھرپورتعاون کر رہا ہے۔ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کے لئے ملک میں سرمایہٴ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان کے ساکھ بڑھے گی اور گیس سے تین ہزار چھ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد سے صنعتی شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ یہ ملک کا تجارتی مرکز ہے۔خورشید جمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کوئلے کے ذریعے توانائی پیدا کر رہے ہیں۔ تھرمیں دوہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے کی تکمیل سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.