سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالقفار مرزا کی ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کر دی
سابق وزیر داخلہ نے منی بغاوت برپا کی ہوئی ہے ،ایک شخص پورے شہر میں حکومت چلا رہا ہے ،پورے شہر میں خوف کی فضا ہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا موقف
بدھ 6 مئی 2015 20:30
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالقفار مرزا کی ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے ۔ بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی اور حکم دیا کہ 9 مئی تک ذوالفقار مرزا سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوں ۔ اگر ذوالفقار مرزا 9 مئی کو پیش نہ ہوئے تو آئندہ کوئی ضمانت نہیں ملے گی ۔
ذوالفقار مرزا کی جانب سے اشرف سموں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل سندھ غلام مصطفیٰ مہیسر نے عدالت کو بتایا کہ ذوالفقار مرزا نے منی بغاوت برپا کی ہوئی ہے ۔ ایک شخص پورے شہر میں حکومت چلا رہا ہے اور پورے شہر میں خوف کی فضا ہے ۔ اس سے قبل ذوالفقار کی جانب سے اشرف سموں ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ ، ایس ایس پی بدین ، ڈی آئی جی حیدر آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ضمانت ملنے کے باوجود چار اضلاع کی پولیس موبائلوں اور درجنوں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ذوالفقار مرزا کا گھر اور فارم ہاؤس کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں ۔ لہذا ان سے جواب طلب کیا جائے ۔ عدالت نے توہین عدالت کی اس درخواست کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.