حکومت سے ٹی وی حقوق پر تنازعہ، سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے معطل
جمعرات 7 مئی 2015 11:39
میڈرڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سپین کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔سپین میں فٹبال سیزن اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور لا لیگا کے صرف تین میچ باقی ہیں۔سپین کی فٹبال لیگ دنیا کی بہترین فٹبال تصور کی جاتی ہیں جہاں کے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی رئیل میڈرڈ اور بارسلونا جیسے مشہور فٹبال کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔
ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کے تمام مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اس قانونی مسودے کی منظوری کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت فٹبال کلب بھی میچ دکھانے کے ٹی وی حقوق دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔(جاری ہے)
ابھی تک سپن کی فٹبال فیڈریشن تمام مقابلوں کے ٹی وی حقوق کا سودا کرنے کی مجاز ہے۔سپین کی فٹبال فیڈریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ فنڈز میں صرف 4.5 فیصد ریوینیو کی حقدار قرار دیے جانے پر ناخوش ہے۔
البتہ فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ اب بھی حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ اس نے تین ماہ تک حکومت سے مذاکرات کیے جو بے نتیجہ رہے لیکن وہ اب بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کر رہی ہے۔فیڈریشن نے کہا میچوں کی معطلی کے فیصلے سے ملک میں چھ لاکھ کھلاڑی اور 30 ہزار میچ متاثر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.