بجلی کی طلب میں ’اضافہ‘ ہوگیا، وزارت پانی و بجلی کا دعویٰ
شہروں میں 6 دیہی علاقوں میں 8 جبکہ صنعتی علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،حکام
جمعرات 7 مئی 2015 11:40
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) : وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 16500 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ طلب تصور کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ گذشتہ سال مئی کے مقابلے میں اس سال بجلی کی طلب میں 1700 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے‘۔وزارت پانی و بجلی حکام نے کہا کہ بجلی کے گھریلوں صارفین کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم وہ اب تک اپنی بلند ترین سطح پر نہیں ہے۔
ملک میں موسم سرما کے آغاز پر درجہ میں اضافے کے باعث ایئرکنڈیشنز کے استعمال اور صنعتی سرگرمیاں میں اضافہ بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ ہیں۔رواں ماہ 5 مئی کو بجلی کی پیداوارزیادہ سے زیادہ 13700 میگا واٹ اور کم سے کم 12817 میگا واٹ تھی جب کہ گذشتہ سال اسی ماہ بجلی کی پیداوار کم سے کم 9922 میگا واٹ اور زیادہ سے زیادہ 10800 میگا واٹ تھی۔(جاری ہے)
گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی پیداوار میں 2895 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے تاہم یہ اضافہ موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار میں موجودہ اضافے سے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔رواں ماہ بجلی کے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق شہروں میں 6 گھنٹے دیہی علاقوں میں 8 جبکہ صنعتی علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔گذشتہ سال مئی میں لوڈشیڈنگ شیڈول اسطرح تھا کہ شہروں میں 6 گھنٹے، دیہی علاقوں میں 12 جبکہ صنعتی علاقوں میں 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی۔حکام کے مطابق ’ہم نے بجلی کی پیداوار کے طریقہ کار کو بہتر بناکر (بجلی کی) موجودہ طلب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کو کم کیا ہےمزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.