کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پانچویں روز میں داخل ‘ جرائم پیشہ افراد پر قابو نہیں پایا جاسکا
جمعرات 7 مئی 2015 13:21
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) سندھ کے علاقے کچے میں ڈاکووٴں کے خلاف جاری آپریشن 5ویں روز میں داخل ہو گیا تاہم جرائم پیشہ افراد پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں جمعرات کو پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں تین ڈاکوہلاک ہوگئے۔
(جاری ہے)
پولیس نے گدوسر میں ڈاکووٴں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں جرائم پیشہ افراد مارے گئے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران 16 ڈاکووٴں کو مار جا چکا ہے ذرائع کے مطابق اب تک ہونے والے آپریشن میں 20 جرائم پیشہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس آپریشن میں پولیس کا کتنا نقصان ہوا ہے۔واضح رہے کہ 5 روز قبل پنجاب پولیس کے 7 اہلکاروں کو ڈاکووٴں نے اغواء کیا تھا جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، اسی روز سندھ اور پولیس نے مشترکہ طور پر ڈاکووٴں کے خلاف کارروائی شروع کی جس میں اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ڈاکووٴں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکومغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.