پاکستان ، مالدیپ کاتعلیم ،صحت او ردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،یادداشتوں پر دستخط
جمعرات 7 مئی 2015 14:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان اور مالدیپ نے تعلیم ،صحت،منشیات کی روک تھام اور عوامی رابطوں اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔جمعرات کے روزیہاں وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ یادداشتوں تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف نے مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبدالقیوم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ مالدیپ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان مالدیپ کے ساتھ مزید تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان عوامی رابطوں کو بڑھایا جائیگا ،پاکستان خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.