محکمہ صحت راولپنڈی کے افسران لمبی تان کر سو گئے، کہوٹہ میں جعلی و سیاسی ڈاکٹروں کی بھر مار

جمعرات 7 مئی 2015 16:47

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کے اعلیٰ افسران لمبی تان کر سو گئے۔ کہوٹہ شہر میں جعلی اور سیاسی ڈاکٹروں کی بھر مار۔ جعلی ڈاکٹروں کے جعلی ہسپتال سلاٹر ہاؤس کا منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کے ای ڈی او اور تحصیل کہوٹہ میں تعینات نکمے ڈی ڈی ایچ او کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں جعلی اور سیاسی ڈاکٹروں کی بھرمار۔

کوئی بھی انکو نہیں پوچھتا۔ الٹے سیدھے کام کرتے ہیں۔ بعض ہسپتالوں میں صرف اسقاط حمل کا کام ہوتا ہے کہوٹہ کے ایک ہسپتال کو ایک انڈر میٹرک شخص چلا رہا ہے۔ حساس ادارے کے ڈاکٹر آکر شام کو مریض چیک کرتے ہیں۔ جبکہ خود سارا سارا دن خود ڈاکٹر ی کرتے ہیں۔ کہوٹہ شہر کے وسط میں ایک بڑے ہسپتال کو ایک بہت بڑے ہسپتال کو ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کا عہدیدار "سیاسی ڈاکٹر"چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے سیاسی جماعت کا عہدہ صرف اور صرف اپنے بچاؤ کیلئے رکھا ہوا ہے۔ کہ کہیں کوئی اونچ نیچ ہو گئی تو پارٹی سپورٹ کرے گی۔ ان ہسپتالوں میں وہ مریض کے پیٹ کے دائیں طرف درد ہو تو اس بیچارے کو آپینڈس کا کہہ کر آپریشن کر دیتے ہیں۔ اور 20ہزار روپے تک بٹور لیتے ہیں۔ محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کا ڈی ڈی ایچ او کی پرسرار خاموشی بھی معنی خیز ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت سے فل فور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔