پاک زمبابوے سیریز، میچ ریفری کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر و سلیکٹر اظہر خان نبھائیں گے
جمعہ 8 مئی 2015 12:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) پاک زمبابوے سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر و سلیکٹر اظہر خان نبھائیں گے۔سری لنکن ٹیم پرحملے کے وقت زخمی ہونے والے احسن رضا کے ساتھ شوزب رضا اوراحمد شہاب کوامپائرنگ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے، زمبابوین امپائر رسل ٹفن بھی فرائض انجام دیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رواں ماہ واپسی ہو رہی ہے، زمبابوین ٹیم19مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز کیلیے آئی سی سی کی جانب سے امپائرزو ریفری بھیجنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، گوکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا مگر پی سی بی کو اشارے مل چکے ہیں، گذشتہ دنوں زمبابوین وفد کے ساتھ ایک آزادانہ سیکیورٹی ماہر بھی لاہور آئے تھے۔
وہ انٹرنیشنل کونسل کو بھی رپورٹ دیں گے، جس کے بعد 2، 3روز میں موقف سامنے آ جائے گا، زبانی طور پر پاکستان کو آگاہ کیا جا چکا کہ اسے اپنے امپائرز و ریفری کے تقرر کی اجازت ہو گی، پی سی بی نے اس حوالے سے ذہن بنا لیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر و موجودہ سلیکٹر اظہر خان کو ریفری کی ذمہ داری سونپی جائے گی، امپائرنگ کیلیے شوزب رضا، احسن رضا اور احمد شہاب فیورٹ ہیں، زمبابوے سے بھی امپائر رسل ٹفن پاکستان آ رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.