شان رسالت کے خلاف کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کریں گے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
امریکہ نے نبی کریم ﷺ کے خاکیوں کی نمائش کرکے دنیا بھرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ‘رہنماؤں کا جمعہ کے اجتماع سے خطبات
جمعہ 8 مئی 2015 18:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا قاری علیم الدین ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمرحیات ،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود ،مولانا مسرورحسن ضیا ودیگر علماء نے خطبات جمعہ میں تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان رسالت کیخلاف کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔
امریکی نجی کمپنی نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے پوری دنیاکے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری کی ،گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی دنیا کو متحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا۔حضوراقدس ﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کرگستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔(جاری ہے)
کفارنے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کر کے اپنے خبث باطن کا اظہار کیا ہے ،حکومت گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتے ہوئے اسلامیان پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کرے۔
علماء کرام نے شہداء ناموس رسالت کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا امریکہ میں گستاخانہ نمائش کو روکنے والے شہداء نے ملت اسلامیہ کا سر فخرسے بلند کیا انکی اس لازوال قربانی کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ علماء نے کہا کہ تمام انبیاء کرام کا ادب احترام کرنا یہ تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ اور نظریہ ہے ،مسلمان کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کرسکتااور نہ ہی توہین رسالت کو برداشت کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انبیاء کرام کی ناموس کا قانون بنائے ،توہین آمیز خاکوں کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔دنیا میں امن وسلامتی پیغمبر اسلام ﷺ کی عزت وناموس کے ساتھ مشروط ہے،محسن انسانیت ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے پوری انسانیت کے مجرم اور عالمی امن کے بدترین دشمن ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.