نلتر حادثے پر سوگ کا مقصد پوری قوم کے غم اظہارہے، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا،واقعے میں ملائیشیاء اور انڈونیشیاء کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہوئیں، سب سے بڑی ترجیح زخمی سفیروں کی صحت یابی ہے‘سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کاٹی وی انٹرویو
جمعہ 8 مئی 2015 19:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ نلتر کے اندوہناک حادثے پر ایک روزہ سوگ منانے کا مقصد پوری قوم کا غم میں برابر کا شریک ہونا ہے، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جس میں ملائشیاء اور انڈونیشیاء کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہوئی ہیں، ہماری سب سے بڑی ترجیح زخمی سفیروں کی صحت یابی ہے۔
وہ جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویومیں نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نلتر کے اندوہناک حادثے پر پاکستانی حکومت اور عوام غمزدہ ہے اور حادثے پر ایک روزہ سوگ کا مقصد پوری قوم کا غم میں برابر کا شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، باقی تحقیقات میں دہشت گردی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے گا، حادثے میں ملائشیاء اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوئیں ، غم کی اس گھڑی میں تمام ضروری اقدام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ہلاک افراد کی میتوں کو اسلام آباد لا کر عزت و احترام کے ساتھ ان کے ملکوں میں بھیجیں گے اور ہماری سب سے بڑی ترجیح زخمی سفیروں کی صحت یابی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.