زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں نئے کپتان کی تقرری کا امکان
ہفتہ 9 مئی 2015 11:17
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے ، آفریدی کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد یا فاسٹ بالر وہاب ریاض کو یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 11 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آ فریدی شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔
گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی شیڈول اور مختلف ریجنل ٹیموں کا اعلان کیا گیا تو کراچی کی ٹیم میں بھی شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں تھا بلکہ قیادت سرفراز احمد کو دے دی گئی ہے حالانکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق اپنے ریجنز کی ٹیموں کی کپتانی کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
شاہد آفریدی کی عدم موجودگی پر سبحان احمد نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے جب دو ماہ قبل پی سی بی سے انگلینڈ جانے کی اجازت طلب کی تھی اس وقت سپر ایٹ ٹورنامنٹ اپریل میں منعقد ہونا تھا مگر بوجوہ اس میں تاخیر ہوئی اور شاہد آفریدی نے کاؤنٹی سے کمٹمنٹ کی خاطر اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اب نئے کپتان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور سرفراز احمد کے علاوہ وہاب ریاض کے نام سرفہرست ہیں ۔ سرفرازاحمد کو بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنا رکھا ہے اور زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں سے قبل ڈومیسٹک ایونٹ میں سرفراز احمد کیلئے کراچی ڈولفنز کی کپتانی اور کارکردگی اس اعتبار سے ایک سخت امتحان ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.