قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سعد رفیق کا بطور رکن اسمبلی نام ہٹا دیا گیا، وفاقی وزیر کے طور پر بر قرار
میاں نصیر کا نام بھی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا
ہفتہ 9 مئی 2015 20:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بطور رکن اسمبلی ہٹا دیا گیا تاہم سعد رفیق بطور وفاقی وزیر اب بھی موجود ہیں ،میاں نصیر کا نام بھی پنجاب اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔
(جاری ہے)
الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125سے منتخب خواجہ سعد رفیق اور ذیلی حلقہ پی پی 155سے میاں نصیر احمد کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسکے فوری بعد خواجہ سعد رفیق کا نام قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ سے بطور رکن اسمبلی ہٹا دیا گیا تھا تاہم اسی ویب سائٹ پر وفاقی کابینہ میں خواجہ سعد رفیق بطور وزیر ریلوے موجود ہیں ۔میاں نصیر کا نام بھی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود تاخیر سے پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.