متروکہ وقف املاک محکمہ اوقاف کے چیئر مین صدیق الفاروق کا میاں چنوں کادورہ

ہفتہ 9 مئی 2015 22:00

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء )متروکہ وقف املاک محکمہ اوقاف کے چیئر مین صدیق الفاروق کا میاں چنوں کادورہ،انہوں نے میاں چنوں میں موجود محکمہ اوقاف کی عمارات کا وزٹ کیا،بعدازاں ایم این اے بیگم مجید ہ وائیں کی رہائش گاہ پر گئے اور وہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی عمارات کو اب دوبارہ اچھے طریقے سے بناکر منی مارکیٹیں بنائی جائیں گی ،جس سے عوام کو اچھا روز گار ملے گا اور حکومت کو بھی فائدہ ہوگا، کرپشن کے اس گرم بازار کا خاتمہ کرنے کیلئے نکلا ہوں،قابضین ہوشیار ہوجائیں ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی،آئندہ بجٹ میں بھی 10کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی جس محکمہ اوقاف کی خالی جگہوں پر عوام کیلئے ہسپتال ،کالج اور دیگر ادارے قائم کئے جائیں گے،وزیر اعظم نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اس عہدے پر فائز کیا ، انشاء اﷲ میں احسن طریقہ سے اپنے فرائض کی ادائیگی کروں گا،غلام حید وائیں شہید ہمارے تھے محسن تھے، اور میں انکی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان کے خلا ء کو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا،اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ شاہین ،انصر علی وائیں ودیگر موجود تھے۔