وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز( کل) ہوگا
کمیونٹی مولائزیشن مہم کے دوران مقامی لوگوں اور سکولوں کے طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے گی
اتوار 10 مئی 2015 14:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی زیراہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے پیش نظر ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز( کل) پیر سے ہوگا پہلا مرحلہ 17مئی تک جاری رہے گا ۔ انچارج ڈینگی سرویلینس سیل ڈاکٹر ایم نجیب درانی کے مطابق ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران کمیونٹی موبلائزیشن ، مچھر لاروے کی سمپلنگ ، ایسے مقامات کی نشاندہی جہاں ڈینگی لاروے کی ممکنہ افزائش ہو سکتی ہے وہاں دوائی کا چھڑکاو اور مخصو ص مقامات پر فیومی گیشن مچھرمار اسپرے کیا جائے گا۔
کمیونٹی مولائزیشن مہم کے دوران مقامی لوگوں اور سکولوں کے طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے گی اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔یونین کونسل سطح پر سمینارز کا اہتمام کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
سینی ٹیشن انسپکٹرز ایسے مقامات کی نشاہدہی کرینگے جہاں ڈینگی لاروے کی افزائش کا امکان ہوسکتاہے وہاں دوائی چھڑکی جائے گی اور بعد میں ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مخصوص مقامات پر فیومی گیشن اور مچھر مار اسپرے کرینگی ۔
انھوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے گیارہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو دیہی علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سینیٹری انسپکٹرز ، یونین کونسلوں کے عملے اور لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے عملے کے ہمراہ مل کرکام کرینگی۔ یونین کونسل سطح پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر توجہ دی جائے گی ۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈمپ کریں۔ گھروں میں پانی ڈھانپ کررکھاجائے ۔مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.