بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیاگیا ،فاسٹ بالر عمران خان کو تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ رویہ اپنانے پر وارننگ
اتوار 10 مئی 2015 21:15
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ،فاسٹ بالر عمران خان کو تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ رویہ اپنانے پر وارننگ دیدی۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 328 رنز سے کامیابی حاصل کر کے دورہ بنگلہ دیش میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تاہم آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کی پاداش میں پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 اور دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم کا اوور ریٹ مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہا جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ بالر عمران خان کو وارننگ دیدی۔عمران خان نے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں اوپنر تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ رویہ اختیار کیا تھامزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
-
پی ایس ایل 9: منافع اور نقصان کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
-
پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، جو روٹ بھی شامل
-
پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.