نیپال اور بھارت میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، 17 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی،متعدد عمارتیں مہندم
منگل 12 مئی 2015 16:02
کھٹمنڈو/ نئی دہلی / ڈھاکہ/ مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) نیپال اور بھارت میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے،زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی مہندم ہوگئیں جبکہ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،نئی دہلی میں میٹرو سروس معطل کردی گئی ۔
(جاری ہے)
منگل کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ نیپال کے مختلف شہروں میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز ماوٴنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے باراز کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ور لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔حکام کاکہنا ہے کہ زلزلے ک باعث 7 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ادھر بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں اورنئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے 10 افراد ہلاک او ر درجنوں زخمی ہوگئے ۔مغربی بنگال میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا ،اڑیسہ،بہار،آسام ،پٹنہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز کٹھمنڈو سے 83کلومیٹر دور،چین اور نیپال کا سرحدی علاقہ تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چیئرمین پاکستان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان کھیل نظم الحسن سے ملاقات
-
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام مشہد میں کی جائے گی،بدھ کو جسد خاکی کو خراسان لیجایا جائے گا
-
سعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں،امریکا
-
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گرانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی وزیر دفاع
-
نیدرلینڈز میں دھوپ سے بچنے کیلئے مفت سن اسکرین کی مشینیں نصب
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تابوت کی تصاویر سامنے آ گئیں
-
امریکی اداکار کی اہلیہ اسرائیل کے خلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں لے آئی
-
سعودی عرب میں ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان
-
بھارت،دو لوگوں کی جان لینے والے بااثر نوجوان کو 300 الفاظ کا مضمون لکھنے پر رہائی مل گئی
-
کھانوں میں نمکین ذائقے کے لیے الیکٹرک سالٹ چمچ سامنے آ گئی
-
آئرلینڈ کا رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
-
بھارت،سکول ٹیچرکو مودی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرنے پرجیل بھیج دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.