آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پہلا ہدف ہے ، محمد عامر
منگل 12 مئی 2015 21:06
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی ۔2015ء ) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ پیر کو محمد عامر نے ڈومیسٹک ٹی 20 مقابلے میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کر کے پابندی کے بعد پہلی مرتبہ مسابقی کرکٹ میں شرکت کی اور پہلی گیند وائیڈ کرانے کے بعد اگلی گیند پر وکٹ حاصل کی ۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں باؤلنگ کر کے بہت لطف اندوز ہوئے اور اتنی جلدی وکٹ لینا بہت بہترین لمحہ تھا ۔ عامر کا مزید کہنا تھا کہ انکی توجہ آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔ یاد رہے کہ محمد عامر پر 2010ء کے لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011ء میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.