سعید اجمل نے یاسر اور ذوالفقار کو کھلانے کی حمایت کی، مصباح الحق
بدھ 13 مئی 2015 18:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سعید اجمل نے ہمیشہ ٹیم کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں انہوں نے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو کھلانے کی حمایت کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں مصباح الحق نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سعید اجمل کو ٹیسٹ سیریز میں نہ کھلانا مشکل فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعید اجمل ہمیشہ ذاتی مفاد پر ٹیم کو ترجیح دیتے ہیں اسی لیے انہوں نے ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کو کھلانے کی حمایت کی جنہوں نے گذشتہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ تجربہ کار اسپنر کو علم تھا کہ انہیں پانچ روزہ کرکٹ کے لیے درکار فارم حاصل کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔(جاری ہے)
امید ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر مطلوبہ فارم حاصل کرلیں گے۔
مصباح الحق نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے مسلسل ان فٹ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال کسی بھی ٹیم کے لیے پریشان کن ہوتی ہے۔ پاکستانی ٹیم کا صرف ایک بولر نہیں بلکہ پورا بولنگ اٹیک ہی سیٹ ہونے کے بعد ان فٹ ہو کر تبدیل ہوجاتا ہے۔مصباح الحق بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت کو قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کا تسلسل سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا پورا یقین تھا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی برقرار رکھا۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مبنی ہے اوراس کا موجودہ کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.