`کامونکے،صو بائی وزیر خوراک کاخریداری گندم مراکز کے گوداموں کا دورہ

باردانہ اور گندم کے بیگوں کے وزن اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا، گردواری اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا`

بدھ 13 مئی 2015 22:48

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے خریداری گندم مراکز کے گوداموں کا دورہ کیا ا س موقع پر انہو ں نے باردانہ اور گندم کے بیگوں کے وزن اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ گردواری اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے زمینداروں سے سہولیات کے حصول بارے استفسار کیا جس پر زمینداروں نے دستیاب سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے امسال گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا۔ انہوں نے ڈی ڈی فوڈ کو ہدایت کی کہ خریداری مہم کو بہتر بنائیں تاکہ مقررہ اہداف مقررہ وقت پر حاصل کئے جاسکیں`