زمبابوے کرکٹ بورڈ دورہ کے حوالے سے لاعلم ، کنفیوژن بدستور برقرار
اتوار 17 مئی 2015 13:36
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعوی ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی ای میل میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور مہمان ٹیم دورہ کا آغاز منگل کو کرےگی تاہم زمبابوے کر کٹ بورڈ تاحال دورہ سے لاعلم ہے جس کی وجہ سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اب بھی کنفیوژن برقرار ہے ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ترجمان لو مور نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ انکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں۔
زمبابوے کرکٹ یونین کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ موجود نہیں ہے تاہم زمبابوے کرکٹ یونین نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ وہ جلد دورے کے بارے میں آئی سی سی کو اطلاع دے دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی حکومت اور زمبابوے بورڈ کے درمیان مسائل موجود ہیں جو دورے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اس بارے میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کی تصدیق کردی ہے لیکن ہمیں اس بارے میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
جب دونو ں ملکوں کی جانب سے دورے کی تصدیق ہوگی اس کے بعد امپائروں اور میچ ریفریز کا تقرر کیا جائے گا ۔ اس وقت تک زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے خاموشی ہے۔پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کھلاڑیوں کی فہرست کے علاوہ ٹیم کے ہمراہ سیکیورٹی ٹیم بھی لاہور آئے گی اور زمبابوے بورڈ کے تین افسران بھی پاکستان آرہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.