پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
اتوار 17 مئی 2015 14:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی ( جمعہ ) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہو گی جبکہ افتتاحی تقر یب سے گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 19مئی ( منگل ) کو لاہور پہنچے گی‘ دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔
یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی‘سیریز کے دوران بھی شائقین کو پرجوش رکھنے کے لئے میوزیکل پروگرام منعقد ہوں گے اور میچ میں وقفے کے دوران علاقائی فنکار پرفارم کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں ہی گرینڈ میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.