زمبابوین ٹیم حکومت کی مرضی کے بغیر پاکستان آرہی ہے
، پلیئرز سے ایک فارم پر دستخط کرائے گئے کہ کچھ ہوا تو نتیجے کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے، ویب سائٹ پر انکشاف
پیر 18 مئی 2015 12:13
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم حکومتی مرضی کے برعکس پاکستان کا دورہ کررہی ہے، پلیئرز سے ایک فارم پر دستخط کرائے گئے کہ کچھ ہوا تو نتیجے کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے، کئی کھلاڑی صرف اپنا مستقبل بچانے کی خاطر پاکستان جانے پر راضی ہوئے، اس بات کا انکشاف کرکٹ ویب سائٹ کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زمبابوے کی وزارت خارجہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ پاکستان کا سفر ان کے لیے محفوظ نہیں ہوگا۔
اس ایڈوائس کے بعد اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن نے بھی بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں مگر کھلاڑیوں سے ایک فارم پر دستخط کروائے گئے جس میں انھوں نے لکھ کر دیا کہ اگر اس ٹور کے دوران کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے اس پر انھیں ٹور کی اجازت حاصل ہوئی۔(جاری ہے)
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کئی کھلاڑی اس دورے پر تیار نہیں تھے، چند نے تو دستبردار ہونے تک پر غور کیا لیکن ان کو یہ خدشہ تھا کہ اگر وہ اس طرح کا کوئی فیصلہ کریں گے تو اس کے اثرات ان کے مستقبل پر رونما ہوسکتے ہیں، اسی وجہ سے وہ اپنا ذہن تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے 16 کھلاڑیوں میں سے 6 وہ ہیں جن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایک نیا کھلاڑی بھی شامل ہے۔ اس ٹور میں دو ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.