امریکی ریاست اوکلاہوما اور ٹیکساس میں طوفانی بگولوں نے ہر طرف تباہی مچا دی

پیر 18 مئی 2015 12:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء) امریکی ریاست اوکلاہوما اور ٹیکساس میں طوفانی بگولوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، طوفانی ہواوٴں کے باعث کئی گھر، درخت اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں ‘ بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما اور ٹیکساس میں طوفانی ہوائیں نے تباہی مچا دی بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنارہا درخت گرنے سے راستے بند جبکہ بجلی کے کھمبے گر گئے۔

(جاری ہے)

ڈیلاس اور نواحی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں ‘ ڈیلاس میں 90 گھر تہس نہس ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹیکساس اور میزوری کے علاقوں میں بگولوں کے بعد بارش سے سیلاب آ گیا ریسکیو حکام سیلاب میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہے۔ موسلا دھار بارش کے بعد آرکنساس اور ٹینسی کے بیشتر علاقے زیر آب آ چکے ہیں ‘ حکام کے مطابق طوفانی بگولوں سے ٹیکساس میں 40 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے-

متعلقہ عنوان :