دورہ بنگلہ دیش ، یوراج ، سہواگ سمیت چار سینئرز کی بھارتی ٹیم میں واپسی کا امکان
پیر 18 مئی 2015 13:02
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) بی سی سی آئی کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کیلئے تجربہ کار کھلاڑیوں ویندر سہواگ، ظہیر خان ، ہر بھجن سنگھ اور یوراج سنگھ کو منتخب کرنے کا امکان ہے ۔ بورڈ کے ایک سینئر آفیشل نے بتایا کہ چاروں کھلاڑیوں کو سیریز کیلئے بنگلہ دیش بھیجنے کی تصدیق کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ بھارتی کرکٹ کیلئے خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا دوبارہ موقع دینے کے لئے بات چیت جاری ہے ۔
اس بارے میں بھی غور ہورہا ہے کہ چاروں کھلاڑیوں کو الوداعی سیریز کے طور پر آئندہ ماہ بنگلہ دیش بھیجا جائے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑی خرا ب فارم اور ناقص فٹنس کے باعث بھارتی ٹیم سے باہر ہیں تاہم ماضی کی خدمات کے پیش نظر انہیں آخری مرتبہ ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے ۔(جاری ہے)
بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ٹیم کیلئے گزشتہ دہائی میں ان کھلاڑیوں نے جو کچھ کیا ،اس کا موازنہ کرنا مشکل ہے لہٰذا انہیں کیریئر کے اچھے اختتام کا موقع دیا جاسکتا ہے بعض لوگ اس فیصلے کو جذباتی قرار دیں گے مگر اس آئیڈیئے کی نیشنل سلیکٹرز سے منظوری ملنی بھی ضروری ہے ۔
یاد رہے کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی ، ویرات کوہلی اورچند دیگر کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش پر جانے کے بجائے آرام کی خاطر کرکٹ بورڈ کو چھٹی کی درخواست دی ہے جس کے پیش نظر یوراج سنگھ اور دیگر نظر انداز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے ۔ نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بیس مئی کو سندیپ پاٹیل کی سربراہی میں ہوگا جس میں بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.