شہروں میں واقع تعلیمی اداروں کو علیحدہ” ایمرجنسی گیٹ “ لگانے کا حکم

پیر 18 مئی 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں شہری آبادی میں موجود سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری سکولوں جو خاص طور پر بازاروں کے وسط میں ہیں کو عام گیٹ کے علاوہ ایک علیحدہ ” ایمرجنسی گیٹ“ لگانے کی فوری ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایمرجنسی کی صورت میں بچوں کو نکلنے میں آسانی ہو،ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ یہ فیصلہ صرف ایک گیٹ والوں کے لئے کیا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورت میں بچوں کو نکالا جائے۔ ذرائع کے مطابق گنجان آبادیوں میں تمام تعلیمی اداروں کے گرد تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔