پاک زمبابوے سیریز ، فاسٹ باؤلرز کا انتخاب درد سر بن گیا
عرفان ، وہاب ، راحت اور احسان عادل فٹنس مسائل سے دوچار ، نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کے امکانات روشن جادوگر سپنر سعید اجمل کے ڈراپ کیے جانے کا امکان
پیر 18 مئی 2015 17:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلرز کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے لیے درد سر بن گیا ، سلیکشن کمیٹی کی کوچ وقار یونس ، اظہر علی ، شاہد آفریدی سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ پاکستان میں 6 سال کے انتظارکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے دور کا آغاز زمبابوین ٹیم کے لاہور پہنچنے پر ختم ہو گیا۔
(جاری ہے)
پاک زمبابوے سیریز کے لیے فاسٹ باوٴلرز کی سلیکشن درد سر بن گئی ، محمد عرفان ، احسان عادل ، وہاب ریاض ، راحت علی ، فٹنس مسائل کا شکار ہیں جبکہ انور علی کی فٹنس کو جانچا جا رہا ہے۔
سلیکشن کمیٹی سپر ایٹ کے پرفارمرز پر مہربان ہوگی ، زمبابوے کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ کچھ پرانے چہروں کی واپسی بھی یقینی ہوگئی ، کپتان اور کوچ وقار یونس سے بھی ناموں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی نظر انداز کیے جانے والے شعیب ملک اور عمر اکمل کی واپسی ہو سکتی ہے جبکہ جادوگر سپنر سعید اجمل کے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری ملتے ہی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.