فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آج سے آغاز ہوگا
منگل 19 مئی 2015 12:42
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلم رولینڈ گیروس فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جبکہ اس میگا ایونٹ کے مین رائونڈز24 مئی سے شروع ہوں گے جس میں ٹینس کے نامور کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔ مینز سنگلز میں سپین کے رافیل نڈال اور ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شرا پوا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔
کوالیفائنگ رائونڈ کے فاتح مینز اینڈ ویمنز کھلاڑی مین رائونڈ تک رسائی حاصل کریں گے ۔ رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ رولینڈ گیروس فرنچ اوپن میں مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے 8 کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے ۔(جاری ہے)
فرنچ ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہربرس کی طرح اس بار بھی مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے ، اس کے علاوہ کوالیفائنگ رائونڈ میں مینز سنگلز ایونٹ کیلئے 9 جبکہ ویمنز سنگلز کیلئے 8 کھلاڑیوں کو بھی وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی۔
مینز سنگلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والوں میں کوئنٹن ہالیز، میکسم ہیمو، تھاناسی کوکیناکس، نکولس ماہوٹ، پال ہنری میتھیوز، لوکاس پائویلی، ایڈورڈ راجر ویسلین اور فرانسس ٹیافوئے جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں لوسیا شریکو، اوشینے ڈوڈن، فیونا فیرو، ایمنڈائن ہیسے، میتھلڈے جانسن، الیزے لم اور ورجینی رازانو شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.