نرسز ہیلتھ کیئرسسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں‘نرسنگ سکولوں کو کالجز کا درجہ دیا جائے گا‘ خواجہ سلمان رفیق
حکومت نے سالہا سال سے ترقی کی منتظر نرسز کو پرموٹ کیا، ہزاروں نئی آسامیاں پیدا کیں‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت
منگل 19 مئی 2015 17:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نرسز ہیلتھ کیئر سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور نرسز کے بغیر ہیلتھ کیئر ڈلیوری کا تصور بھی ناممکن ہے،حکومت نے صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے تاریخی اصلاحات کی ہیں تاہم یہ سفر ابھی نامکمل ہے اور مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
انہوں نے یہ بات ورلڈ نرسنگ ڈے کے موقع پر شیخ زید ہسپتال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے بیس بیس سال سے ترقی کی منتظر نرسوں کو اگلے گریڈوں میں ترقی دی، ہزاروں نرسوں کو ریگولر کیا اور نرسز کی ہزاروں نئی آسامیاں پیدا کی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے چند ہفتے قبل 1450 چارج نرسز منتخب ہو کر آئی ہیں جن کی پوسٹنگ کی جارہی ہے جبکہ مزید ایک ہزار نرسز کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.