زمبابوین حکومت دورئہ پاکستان پر بورڈ سے ناراض
بدھ 20 مئی 2015 13:04
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) زمبابوین حکومت دورئہ پاکستان پر بورڈ سے ناراض ہوگئی، اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن(آیس آر سی ) نے کہا ہے کہ زمبابوے کر کٹ بورڈ نے ہماری منشا کے برعکس فیصلہ کیا، سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کیا گیا، ٹیم کی واپسی پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی جبکہ جمعے سے سیریز کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، مگر بورڈ کی جانب سے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومتی ناراضی کا سبب بن چکا۔
زمبابوے کی وزارت خارجہ نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا،اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن (ایس آر سی) نے بھی اس ٹور سے اختلاف کیا تھا لیکن بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ وعدے کا پاس کرتے ہوئے حکومتی ناراضی کی پروا نہیں کی۔(جاری ہے)
اس بارے میں ایس آر سی نے اپنے اعلامیہ میں کہاکہ ہم نے نہایت تشویش کے ساتھ یہ خبر سنی کہ ہماری جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹور کو کلیئر نہ کرنے کے باوجود کرکٹ ٹیم پاکستان چلی گئی، زیڈ سی نے جو حرکت کی اسے نظر انداز کیے بغیر ہم یہ دعا اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی خدشات سچ ثابت نہیں ہوں گے، ہماری ٹیم اس دورے میں کسی بھی قسم کی مصیبت سے محفوظ رہے گی، اس کے ساتھ ہم ٹیم کی پانچ میچز کی سیریز میں کامیابی کیلیے بھی دعاگو ہیں۔
ایس آر سی نے مزید کہا کہ ہم کرکٹ بورڈ سے اس فیصلے پر جواب ضرور طلب کرینگے، ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس فیصلے میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے،کوئی بھی چیز کسی انسانی زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہوسکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.