حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور ڈینگی کے پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، چوہدری سرفراز افضل
ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ شہری بھی اپنا کردار ادا کریں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب
بدھ 20 مئی 2015 20:55
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیئے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ شہری بھی اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہو سکے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور ڈینگی کے پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس سلسلے میں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس دوبارہ شروع کی جائے تاکہ ڈینگی پر ممکنہ حد تک قابو پایا جاسکے- انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے چوکس رہیں تاکہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں اس کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے اسے کا خاتمہ کیا جا سکے-یہ بات انہوں نے ٹی ایم او آفس میں ٹینگی کے حوالے سے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- ٹی ایم او راولپنڈی سردار تاشفین اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے- چوہدری سرفرا ز افضل نے کہا کہ گذشتہ سال جو ایریاز ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ ہوئے ان ایریاز کو دوبارہ فوکس کیا جائے - انہوں نے محکمہ فوڈ راولپنڈی کے نمائندے کو ھدایت کی کہ ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کے کچن کے ساتھ ساتھ بیکریوں کی بھٹیوں کا جائزہ لیں اور ناقص اشیاء خورد و نوش اور صفائی کا خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے - انہوں نے مختلف مکامات پر گندگی کے ڈھیر کی موجودگی اور ڈینگی کے حوالے سے بعض شکایات پر محکمہ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے حکام کو ھدایت کی کہ کوڑے کے ڈھیر روزانہ کی بنیاد پر اٹھائے جائیں اور بارشوں کا پانی جگہ جگہ جمع نہ ہونے دیا جائے تاکہ لاروا کی پرورش نہ ہو سکے- انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے اہلکار اس حوالے سے اپنی ڈیوٹی بھرپور طریقے سے سرانجام دیں- انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی-
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.