تمباکو نوشی کی روک تھام سے متعلق ضلعی عملدرآمداینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
جمعرات 21 مئی 2015 15:53
فیصل آباد ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) برآں ڈی سی اوفیصل آباد نورالامین مینگل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز کنور اعجاز خالق کی زیر صدارت تمباکو نوشی کی روک تھام سے متعلق ضلعی عملدرآمداینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر رافیعہ حیدر،ڈی ایس پی میڈم زاہدہ،ٹی ایم ایز،محکمہ صحت کے افسران اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل رضا حسین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کہا کہ شہریوں میں پبلک مقامات اور ٹرانسپورٹس میں سگریٹ نوشی کی ممانعت سے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کرانے کا احساس پیدا کیاجائے جبکہ سگریٹ نوشی کے نقصانات اور مضر صحت اثرات سے متعلق تحریروں پر مبنی سٹیکرز پبلک مقامات سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر چسپاں کرائے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے سمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ بیچنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کی تاکید کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل رضا حسین نے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے آگاہ کیا۔انہوں نے سکولوں میں آگاہی لیکچرز،معلوماتی سائن بورڈ آویزاں کرنے اور قانون کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.