نقل پر قابو پانے اور امتحانات کے نظام کو شفاف بنانے کے عملی مظاہرے کے بعد انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا پہلا مرحلہ مکمل
جمعرات 21 مئی 2015 22:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) نقل پر قابو پانے اور امتحانات کے نظام کو شفاف بنانے کے عملی مظاہرے کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ جمعہ 22جون سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ شفاف امتحانات کرانے اور نقل کی موثر انداز میں روک تھام کے مظاہرے کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں تمام پرچے شام کی شفٹ میں ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک اور جمعہ کے دنوں میں ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔ ان میں شریک ہونے والے اُمیدواروں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جب کہ ان کے لئے 103امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اس سے قبل 28اپریل سے شروع ہو کر 21مئی کو ختم ہونے والے پہلے مرحلے میں گیارہوں اور بارہویں جماعت کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ، سائنس جنرل، کمپیوٹر سائنس اور میڈیکل ٹیکنالوجی اور اسپیشل طلبہ کے امتحانات کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.