خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات 30مئی کو ہوں گے، تیاری مکمل
جمعہ 22 مئی 2015 12:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 30مئی کوہوں گے۔بلدیاتی معرکے لئے لوئر دیر میں بھی امیدوار میدان میں اترگئے ہیں اور اپنی جیت کیلیے پر امید ہیں۔ لوئر دیر میں 30 مئی کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ضلع بھر میں 5لاکھ 90ہزار89رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن لوئر دیر کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 41 وارڈوں میں 415امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
لوئر دیر میں 553پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی مکمل ازادی ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔(جاری ہے)
بلدیاتی انتخابات اچھے بات ہیں مگر اس دفعہ سسٹم کو بہت مشکل بنادیا گیاہے جس میں ایسے امیدوار بھی شامل ہے جو اقلیتی فارم اور جنرل فارم میں فرق نہیں کرسکتے۔
میں اسی بات پر حیران ہو کہ میرے وارڈ میں جنرل نشست پر میرے 7رشتہ دار انتخابات لڑ رہے ہیں سوچ رہا ہوں کس کو ووٹ دو یاانتخاب کے دوران علاقہ چھوڑ کے نکل جاو۔بلدیاتی انتخاب لڑنے والے امیدوار کہتے ہیں کہ الیکشن جیت کر وہ اپنے علاقے کو ماڈل بنائیں گے اور ہر وہ کوشش کی جائے گی علاقے کی بہتری کیلیے جو اب تک کسی ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی نہ کیا ہو۔ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیداروں کی مہم زور و شور سے جاری ہے ،سیاسی ماہرین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں اصل مقابلہ سیاسی جماعتوں کیدرمیان ہے جس میں پی پی پی ،جماعت اسلامی۔اے این پی،اور پی ٹی آئی نمایاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.