روس میں حلال کھانوں کے میلے کا انعقاد

جمعہ 22 مئی 2015 12:56

روس میں حلال کھانوں کے میلے کا انعقاد

ماسکو ۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) روس میں حلال کھانوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو کے کرکوس ایکسپو سینٹر میں حلال فوڈز فیسٹیول میں ترکی ، ایران ، برطانیہ ، پاکستان ، سعودی عرب ، انڈونیشیاء اور ملائیشیاء حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں ہلال کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء اور ریسٹورنٹ کی خدمات اور حلال کھانوں کی افادیت کے موضوعات پر روشنی بھی ڈالی گئی ۔ فیسٹیول میں اسلام طرز زندگی بینکنگ سسٹم ، انشورنس ، ملبوسات اور آرٹ جیسے موضوعات پر بھی بحث و مباحثہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :