لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات میںصدر،وزیر اعظم،سیاسی جماعتوں کے سربراہوں،وزرا اور اراکین اسمبلی کوضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکے جانے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اتنی آزادی تو ہونی چاہئیے کہ وہ اپنے حمائت یافتہ امیدواروں کی مہم چلا سکیں۔
عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2015 16:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منصورسرور کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں صدر ،وزیر اعظم،سیاسی جماعتوں کے سربراہوں،وزرا اور اراکین اسمبلی کوامیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امیدواروں کے حامی انکی سپورٹ نہیں کریں گے تو عوام انکے حمائت یافتہ امیدواروں کو کیسے ووٹ ڈالیں گے۔(جاری ہے)
ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیاہے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جلسے میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہی نہ جا سکے اسے انتخابی مہم کا نام کیسے دیا جا سکتا ہے۔
عوامی عہدوں پر براجمان عہدیداروں کو کس قانون کے تحت سیاسی مہم چلانے سے روکا گیا۔اگر کسی سیاسی جماعت کا سربراہ اہنے امیدوار کی انتخابی مہم نہ بھی چلانا چاہے تو عوام کو ان کے حق سے وہ بھی محروم نہیں رکھ سکتے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پچیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.