سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس
جمعہ 22 مئی 2015 16:53
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ایٹمی پاکستان کا ہنرمندی میں کوئی مقابل نہیں اور اس کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا کوئی ثانی نہیں ہے، ہمیں صرف درست ترجیحات اور تحقیق کے لئے وافر وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار کے ادارے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ اپنی مسلح افواج کے لئے چھوٹے اسلحہ، گولہ بارود، توپ خانہ، ٹینکوں کے گولے، اینٹی ایئر کرافٹ گنز اور میزائل جیسے ہتھیار بنا کر تقریباً 90 فیصد ضروریات خود پوری کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انہیں آئیڈیاز 2000ء نمائش شروع کرنے پر فخر ہے اور یہ نمائش اس وقت شروع ہوئی جب وہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی دفاعی پیداوار کی قائمہ کمیٹی دفاعی سازوسامان کی خریداری میں کمی لانے اور دفاعی برآمدات میں اضافے کے لئے بھرپور کوششیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار نہ صرف نگرانی کرنا ہے بلکہ اپنی فاضل استعداد کے استعمال کے لئے اندرون ملک سامان کی تیاری اور اس کی کمرشل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.