پاکستان کوریا ہاکی سیریز ایک میچ قبل ہی منسوخ کردی گئی
ہفتہ 23 مئی 2015 13:50
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) ناقص امپائرنگ اور کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور کوریا کے درمیان انچیون کوریا میں کھیلی جانے والی چار میچوں کی پریکٹس سیریز ایک میچ قبل منسوخ کردی گئی ، سیریز کا آخری میچ ہفتے کو کھیلا جانا تھا۔ جمعے کو دونوں ٹیموں کے در میان کھیلا جانے والا تیسرا میچ ناقص امپائر نگ کے باعث دس منٹ قبل ختم کردیا گیا، اس وقت میچ دو، دو گول سے برابر تھا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پنالٹی کارنر اور شفقت رسول نے فیلڈ گول سکور کیا، آخری کوارٹر میں دس منٹ قبل پاکستانی ہاکی ٹیم کو پنالٹی کار نر ملا جو امپائر نے مسترد کردیا اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی اور امپائر نے پاکستانی کھلاڑی وقاص شریف کو یلو کارڈ دکھا کر گرائونڈ سے باہر بھیج دیا جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.