نارنگ منڈی ،قیامت خیزگرمی کے باعث 11بچے اور4عورتیں بیہوش ،پوراگاؤں واپڈاکیخلاف سراپااحتجاج بن گیا
ہفتہ 23 مئی 2015 16:59
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) نواحی گاؤں پنڈوری میں قیامت خیزگرمی کے باعث 11بچے اور4عورتیں بیہوش ،پوراگاؤں واپڈاکیخلاف سراپااحتجاج بن گیا ، اپڈاآفس کاگھیراؤکرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی گئی ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری مختارنثارنے بتایاکہ چارروزسے گاؤں کا ٹرانسفارمرتیسری بارجل چکاہے ،واپڈاکاعملہ بھاری رشوت طلب کرتاہے قبل ازیں دواقساط میں چالیس ہزارروپے ٹرانسفارمرکی درستگی کے لئے دے چکے ہیں اور واپڈا کے عملہ نے اپنے مکینک سے تانبے کی تاریں نکلوا کر ٹرانسفارمر میں سلورکی ناقص تاریں ڈلوادی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسفارمرناکارہ ہوگیاہے پوراگاؤں بجلی کی بندش سے شدیدپریشانی میں مبتلاہے گرمی سے بے حال عورتیں بھی واپڈاکیخلاف ماتم کرتی رہیں۔
انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔گاؤں کے لوگ گرمی کے باعث بیہوش ہونے والے افراد کو دن بھرطبی امدادکیلئے لے جاتے رہے اورخواتین روتی رہیں،اگر آج ( اتوار)تک ٹرانسفارمرنیانہ لگایا گیاتو پورا گاؤں نارووا ل مریدکے روڈاحتجاجابلاک کردے گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.