ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
فی تولہ سونا 47ہزار روپے سے کم ہوکر 46ہزارروپے کی سطح پر دوبارہ آگیا
ہفتہ 23 مئی 2015 19:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 47ہزار روپے کی سطح سے گھٹ کر 46ہزارروپے کی سطح پر دوبارہ آگیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر تا ہفتہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ہفتے کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے1206ڈالر پر آگئی،جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستا ن سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد،راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار روپے سے گھٹ کر 46ہزار850روپے ہوگئی ،اسی طرح 128روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت40ہزار157روپے ہوگئی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.