سندھ ہائی کورٹ کے باہر مبینہ طورپر صحافیوں پر تشدد کا سختی سے نوٹس لے کرآئی جی اور ایڈیشنل آئی سندھ کو فوری طور پر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دے دی
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا بیان
ہفتہ 23 مئی 2015 22:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے ہفتہ کے روز سندھ ہائی کورٹ کے باہر مبینہ طورپر صحافیوں پر تشدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی سندھ کو فوری طور پر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر کسی قسم کی کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بلازامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
ہفتہ کواپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں خصوصاً کیمرہ مینوں پر سادہ لباس میں ملوث پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس سے رابطہ کیا اور ان سے پورے واقعہ کی تفصیلات طلب کیں۔(جاری ہے)
شرجیل انعام میمن نے اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ اس واقعہ میں ملوث جو بھی افراد ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار جماعت ہے اور ہم نے آمریت ہو یا جمہوریت کسی بھی دور میں آزادی صحافت پر کسی بھی قدغن کو برداشت نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا ہی جمہوریت کی عکاسی کرتا ہے اور پیپلز پارٹی نے اس ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں شاید کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں دی ہیں۔ شرجیل انعا م میمن نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی آزادی صحافت کا گلا دبانے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے صحافی برادری بالخصوص کیمرہ مینوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے باہر پیش آنے والے واقعہ میں ملوث جو بھی افراد ہوں گے چاہے وہ پولیس کے اہلکار ہی کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرائیں گے اور اس میں ملوث افراد کو اس کی سزا ضرور دی جائے گی۔ انہو ں نے اس واقعہ میں تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ پیپلز پارٹی اور بالخصوص پیپلز پارٹی کی موجودہ سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.