ایگزیٹ آن لائن جعلی ڈگری معاملات ،وزیراعظم کے قانونی مشیروں نے نئے حالات کے تناظر میں ترامیم کی تیاری شروع کردی ،سائبرکرائمز بارے نئی ترامیم سے ایگزیٹ جیسے اداروں کولوگوں کولوٹنے کاآئندہ موقع نہیں مل سکے گا۔ذرائع
اتوار 24 مئی 2015 15:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں سائبرکرائمزبل پھرمنظورنہ ہونے پروزیراعظم کے قانونی مشیروں خواجہ ظہیر اوربیرسٹر ظفراللہ کواسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کرضروری ترامیم کی تیاری شروع کردی ہے جوآئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کاامکان ہے ،ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ نئی ترامیم ایگزیٹ کے معاملات کے تناظر میں کی جارہی ہے اس لیے پہلی ترامیم کوناکافی قرار دیاگیا،13 صفحات پر مشتمل حکومتی مسودے پر آئی ٹی، میڈیا اور قانون دانوں نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کئی ترامیم تجویز کر دیں۔
سابقہ اجلاس میںآ ئی ٹی ماہرین نے تجویز دی کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے ایک سال تک ڈیٹامحفوظ رکھنے کی شرط ختم کی جائے۔(جاری ہے)
بل میں سپیمنگ اور نفرت انگیز تقریر کی تعریف بھی واضح نہیں،کسی کو بھی جیل میں ڈالا جاسکتاہے،سائبرکرائم کیسز کی تفتیش کے لیے ایف آئی اے نہیں بلکہ الگ آزاد ادارہ ہوناچاہئے۔ آئی ٹی اور قانونی ماہرین کا کہناتھاکہ بل کی کئی شقیں آزادی اظہار رائے کیآئینی آرٹیکل 19 کی خلاف وزری ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین کمیٹی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزیراعظم کے قانونی مشیروں خواجہ ظہیر اوربیرسٹر ظفراللہ کواسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کرضروری ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس ختم کردیاگیاتھا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.