ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس نے آگے جانا ہے تو مڈل آرڈر بیٹنگ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا‘ وقار یونس
پیر 25 مئی 2015 16:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس نے آگے جانا ہے تو مڈل آرڈر بیٹنگ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،زمبابوے کے خلاف دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے کے باوجود وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توقع تھی کہ پاکستانی ٹیم دونوں میچ بآسانی جیت جائے گی لیکن جتنے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے اس سے جیت کی زیادہ خوشی نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہااگر ہمیں دوسری ٹیموں کو چیلنج کرنا ہے تو کئی چیزیں ٹھیک کرنی ہوں گی۔انہوں نے مختار احمد کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے کے لئے مزید محنت کرنا ہوگی۔(جاری ہے)
وقار یونس نے کہا کہ دونوں میچوں میں پاکستانی ٹیم نے زیادہ رنز کروا ئے اس کی ایک بڑی وجہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ تھی تاہم پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اچھی تھی۔
آل راوٴنڈر کی حیثیت سے انور علی اور بلاول بھٹی سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔وقاریونس نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد سمیع کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا،کسی بھی بولر کو ٹیم میں واپسی پر سیٹ ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ سمیع نے پہلے میچ کے مقابلے میں دوسرے میچ میں ایک اوور کے سوا باقی اوورز میں بہتر بالنگ کی ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ مقابلوں میں مڈل آرڈر بیٹنگ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،اگر ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم نے آگے جانا ہے تو مکمل طور پر نوجوانوں پر انحصار کرنا مشکل ہے ایسی صورت میں ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹنگ میں شعیب ملک اور عمراکمل کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.