کوکین کا استعمال ، پی سی بی نے نوجوان سپنر رضا حسن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی
پیر 25 مئی 2015 22:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوکین کے استعمال کے الزام میں نوجوان پاکستانی اسپنر رضا حسن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق رضا حسن عرصہ پابندی کے دوران کسی بھی قسم کی کرکٹ میں حصہ لے نہیں لے سکیں گے اور نہ ہی کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی سرگرمی کا حصہ بن سکیں گے۔ترجمان بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ رضا حسن کو اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن اور بحالی کے پروگرامز میں حصہ لینے کا موقع دے گا۔
واضح رہے کہ22 سالہ رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ جنوری میں کراچی میں ہونے والے پنٹنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایونٹ کے دوران مختلف کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے اور رضا کے ڈوپنگ نمونے کو ٹیسٹ کے لیے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے منظور شدہ ہندوستان کی لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔(جاری ہے)
بورڈ کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد یہ بات دیکھنی ہو گی کہ آیا رضا حسن کے خلاف قانونی چارہ جوئی یا پولیس کی تحقیقات بھی ہوتی ہیں یا نہیں کیونکہ پاکستان میں کوکین کا استعمال جرم ہے۔
یہ شاید کرکٹ میں کوکین کے استعمال کا پہلا واقعہ ہو لیکن اس سے پہلے متعدد عالمی کھلاڑیوں پر غیر قانونی ادویہ کے استعمال کی وجہ سے پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ایک اور پاکستان سپنر و سمیرسیٹ کے کھلاڑی عبدالرحمان پر بھی انگلش کاوٴنٹی کے دوران کینابس نامی دوا کے استعمال کی وجہ سے 12 ہفتوں کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ باوٴلر شعیب اختر اور محمد آصف کے ساتھ ساتھ آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن پر بھی غیر قانونی ادویہ کے استعمال کی وجہ سے پابندی لگ چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.