چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کا عدالتی فیصلہ ما ننے سے انکا ر
منگل 26 مئی 2015 12:11
۰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) کے چیئرمین معروف افضل کورٹ احکامات کی خلاف ورزی پر بضد ہوگئے ۔ کنٹریکٹ پر چار سال قبل سی ڈی اے میں بھرتی ہونے والے گزیٹڈ افسران کے حق میں فیصلہ اور انٹرا کورٹ اپیل سے دستبردار ہونے والے چیئرمین سی ڈی اے مستقلی کے احکامات میں پس و پیش سے کام لینے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) میں تقریباً چار سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 32گزیٹڈ افسران کو سابقہ دور حکومت کی خورشید شاہ کی سب کمیٹی کے منٹس کے مطابق ریگولر کیا جانا تھا تاہم حسب روایت سی ڈی اے حکام ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور بعد ازاں دو سال قبل بھرتیوں کو مختلف اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کے بعد سی ڈی اے حکام نے مذکورہ ملازمین کو بھی ٹیسٹ انٹرویو کیلئے کہا تاہم مذکورہ ملازمین نے تازہ ٹیسٹ انٹرویو دینے کی بجائے ملازمتوں کو ریگولر کرنے کیلئے 2013ء میں جسٹس ریاض کی عدالت میں سی ڈی اے کے خلاف کیس کردیا جس کا فیصلہ 2013ء کے آخر میں مذکورہ ملازمین کے حق میں آگیا تاہم معروف افضل چیئرمین سی ڈی اے نے مذکورہ ملازمین کو ریگولر کرنے میں ٹال مٹول کرتے ہوئے نظر ثانی کی درخواست لیکر عدالت چلے گئے تاہم کچھ ہی عرصے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مذکورہ نظر ثانی کی درخواست واپس لے لی گئی جس کے چیئرمین نے متعدد وعدوں کے باوجود تاحال مذکورہ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا تاہم ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مذکورہ ملازمین نے اب چیئرمین سی ڈی اے کو اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا ہے جس کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس بھیجا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.