ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے شیو چندرپال کی خدمات قابل تحسین ہیں، کلائیو لائیڈ
منگل 26 مئی 2015 12:15
اینٹیگا۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ شیو نارائن چندر پال کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں تاہم مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ 40 سالہ چندر پال کو انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں کلائیو لائیڈ نے کہا کہ شیو نارائن چندر پال کی ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، دو دہائیوں سے وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کی فارم اور گزشتہ میچز میں خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلہ کرنا پڑا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کیا جا سکے۔ شیونارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز میں 51.37 کی اوسط سے 11867 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.