شیو نارائن چندر پال کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کیا ، ویسٹ انڈیز کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، کلائیو لائیڈ
منگل 26 مئی 2015 13:32
اینٹیگا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ شیو نارائن چندر پال کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں تاہم مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ 40 سالہ چندر پال کو انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں کلائیو لائیڈ نے کہا کہ شیو نارائن چندر پال کی ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، دو دہائیوں سے وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کی فارم اور گزشتہ میچز میں خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلہ کرنا پڑا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کیا جا سکے۔ شیونارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز میں 51.37 کی اوسط سے 11867 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.